خاتون سید اور سید ذولفقار حسین شاہ نے ہڈالہ سیداں میں فری میڈیکل ،گائنی اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا

*خاتون سید اور سید ذولفقار حسین شاہ نے ہڈالہ سیداں میں فری میڈیکل ،گائنی اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا*
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل دینہ خواتین ونگ خاتون سید اور صدر تحصیل دینہ سید ذولفقار حسین شاہ نے یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے ہڈالہ سیداں میں فری میڈیکل،گائینی اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔میاں محمد بخش ٹرسٹ ،، مہربانی شاپ اور قلبی ویل فیئر ٹرسٹ کی ٹیموں نے بہترین انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈاکٹر سیدہ مہک فاطمہ ، ڈاکٹر زنیرہ ، ڈاکٹر شاہد تنویر ، ڈاکٹر بلال رشید میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر فرید اللّه خان اور ڈاکٹر فائزہ ملک میڈیکل آفیسر نے 400 مریضوں کا بڑی مہارت کے ساتھ نہ صرف فری چیک اپ کیا بلکہ مفت ادويات بھی فراہم کیں اور لیب ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے۔تحصیل دینہ میں پہلی بار اتنے بڑے اور معیاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جہلم کی مشہور و معروف گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے شرکت کی۔چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان ، مشہور ادیب عمر بٹ ، سیدہ عظیم اور فلک ناز نے بھی خصوصی شرکت کی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ سے متعلق لوگوں کو اگاہی فراہم کی اور عملی طور پر اس کی مشقیں بھی کیں۔سیکیورٹی کے حوالے سے انچارج پولیس چوکی دینہ ساجد محمود بٹ نے بہترین انتظامات کیے۔مہنگائی کے اس دور میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اہل علاقہ نے خاتون سید صاحبہ اور سید ذوالفقار حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔



