پنجاب

حکومت کی گندم خریداری مہم کسانوں کے معاشی استحصال کا باعث بن رہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت کی گندم خریداری مہم کسانوں کے معاشی استحصال کا باعث بن رہی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مستقبل پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں پریشان حال کسانوں کے ساتھ،مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے:گفتگو

کہنے کو تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر حکمرانوں نے شعبہ زراعت پر وہ توجہ نہیں دی جو دینے کی ضرورت ہے:چیئرمین

غذائی بحران کے خاتمے اور فصلات کی پیداوار میں اضافے کیلئے روایتی طرز کاشت میں جدت لانے کی اشد ضرورت ہے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی گندم خریداری مہم اور کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت کی گندم خریداری مہم کسانوں کے معاشی استحصال کا باعث بن رہی ہے،باردانہ کے حصول اور گندم کی فروخت کیلئے جو مشکلات کھڑی کی گئی ہیں اس سے ملک کا کسان طبقہ نہ صرف پریشانی مبتلا ہے بلکہ اپنی فصل اونے پونے داموں مڈل مینوں کو بیچنے پر مجبور ہورہا ہے،ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اس حوالے سے حکومت اقدامات کرنے کی بجائے زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے،مستقبل پاکستان پریشان حال کسانوں کی ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور اس وقت خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک کسانوں کو درپش مسائل حل نہیں ہوجاتے۔ان خیالات کا اظہار گندم خریداری مہم اور کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر یہاں کے حکمرانوں نے شعبہ زراعت پر وہ توجہ نہیں دی جو دینے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ملک میں غذائی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے بلکہ ذرخیز زمینیں بھی بنجر ہوتی جارہی ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران کے خاتمے اور فصلات کی پیداوار میں اضافے کیلئے روایتی طرز کاشت میں جدت لاتے ہوئے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اگر وہ اسی طرح مسائل کی دلدل میں دھنسے رہے تو پاکستان کا شعبہ زراعت جو پہلے ہی تباہی کا شکار ہے مزید تباہ ہوکر رہ جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You