اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پانچ روپے فی لٹر کم کر دیں

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 109 روپے 53 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر میں مقرر کردی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You