حکومت مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہترین اقدامات کریں۔عمارہ خان

حکومت مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہترین اقدامات کریں۔عمارہ خان
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا حکومت مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہترین اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے جو با برکت مہینہ ہے اس مہینے میں غریب اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہو انہوں نے مزید کہا اللہ تبارک و تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنا بھی بہترین عبادت ہے اس لئے بے سہارا لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔



