اہم خبریںپاکستان

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔اسد قیصر

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔اسد قیصر

ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر جرگہ بلانے پر غور کررہے ہیں۔رہنما تحریک انصاف

پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کوبلایاجائےگا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سے جاری ہیں، اس حوالے سے کچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں مگر اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You