انٹرنیشنلاہم خبریں

حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے تو غزہ میں کل جنگ بند ہو جائے گی۔جوبائیڈن

حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے تو غزہ میں کل جنگ بند ہو جائے گی۔جوبائیڈن

شہریوں کے قتل عام کیلئے توپ خانہ یا دیگر ہتھیار اسرائیل کو نہیں دیں گے۔امریکی صدر

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے تو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کل ہی ہو جائے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس یرغمالیوں کو رہا کرتا ہے تو کل ہی جنگ بند ہو جائے گی، یرغمالیوں کو رہا کرنے کی صورت میں ہی جنگ بندی ممکن ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ رفاہ پر چڑھائی کی صورت میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے، شہریوں کے قتل عام کیلئے توپ خانہ یا دیگر ہتھیار اسرائیل کو نہیں دیں گے، امریکی بم گرانے سے عام شہریوں کے مارے جانے پر بہت افسوس ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے اب تک حماس، اسرائیل کی جنگ میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 34,971 شہید ہو چکے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، حملوں میں اب تک 78641 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You