انٹرنیشنلاہم خبریں

حماس کا حملہ: اسرائیل نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے یوٹیوب کا سہارا لے لیا

حماس کا حملہ: اسرائیل نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے یوٹیوب کا سہارا لے لیا۔

اسرائیل کی جانب سے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار چلوایا گیا ہے جس میں حماس کے حملے سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسرائیل(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔اسرائیل نے جہاں نہتے فلطسینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا وہیں اس نے حماس سے جنگ کے آغاز کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے بھی مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں جس کے لیے اسرائیل اب سوشل میڈیا کا بھی سہارا لے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل نے حماس کے حملے کے بعد خود کو مظلوم ثابت کرنے اور جنگ مسلط کرنے کا پیغام عام کرنے کے لیے یوٹیوب کا سہارا لیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار چلوایا گیا ہے جس میں حماس کے حملے سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔یوٹیوب کی جانب سے اسرائیل کا اشتہار چلائے جانے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے اور یوٹیوب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے اسرائیل کا ایک پراپیگنڈا قرار دیا تو کچھ نے یوٹیوب کی جانب سے اسرائیل کے اس اشتہار کی منظوری کو حیران کن قرار دیا۔ایک اور صارف نے سوشل میڈیا لکھا کہ اس نے بہت کم ہی غزہ کی صورتحال پر ٹی وی کمرشل یا میڈیا کیمپین کو دیکھا لیکن اب ہم کہاں ہیں؟ یوٹیوب اشتہار کو اس بات کے لیے منتخب کیا گیا کہ قتل درست ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You