انٹرنیشنل

حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر آبدیدہ ہو گئی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔

لبنان کے مقامی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کے بعد جب خاتون اینکر نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پڑھنا شروع کی تو وہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ یہ خبر سنائی۔

اینکر نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے وارث، حماس اور فلسطین کی مزاحمت کے داعی سید حسن نصر اللہ شہید ہوگئے ہیں۔

خاتون نے خبر پڑھتے ہوئے حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، اس دوران ٹی وی چینل کے ہیڈ آفس میں بھی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ تجزیہ کاروں بھی بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You