اہم خبریںپاکستان

حسن نصراللہ کی شہادت قابل مذمت، اسرائیل کی بزدلانہ دہشتگردی: فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ رہنماء حسن نصراللہ کی شہادت پر شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے، حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، حسن نصراللہ کی شہادت سے صیہونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، دعا ہے کہ اللہ کریم شہید کی شہادت کو قبول فرمائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You