اہم خبریںپاکستان

حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہی۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ، بونیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، صوابی سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی تباں کاریاں نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا صوبے میں جاری حالیہ سیلابی صورتحال پر گہری تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں شدید بارشوں اور طوفانی ریلوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تباہی مچا دی ہے جو قابل افسوس ہے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری اور بھرپور امدادی اقدامات یقینی بنائیں تا کہ متاثرہ خاندانوں تک بروقت سہولیات اور مدد پہنچ سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You