*حافظ نعیم الرحمٰن کے متعلق ڈاکٹر سید صادق علی کے خیالات*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*حافظ نعیم الرحمٰن کے متعلق ڈاکٹر سید صادق علی کے خیالات*
*تحریر: جاوید صدیقی*
پاکستانی نژاد برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر انجینئر سائنسٹسٹ سید صادق علی کسی تعارف کے محتاج نہیں ، آپ نے ریاست پاکستان اور پاکستانی اقوام کیلئے بہترین امور سرانجام دیئے، آپ نہ صرف پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں بلکہ آپ بہترین سائنسٹسٹ و موجد بھی ہیں، دیگر پاکستان کے مخلصین کی طرح انکے ساتھ بھی وہی سلوک ھوا لیکن ڈاکٹر سید صادق علی نے اپنے محبت لگاؤ اور خدمات اس سر زمین پاک سے جدا نہیں کی اس ملک و قوم کیلئے تادم مرگ اپنی مثبت خدمات پیش کرنے کا عزم اور والہانہ جذبہ رکھتے ھیں، آپ سمجھتے ھیں کہ ان نازک حالات میں ملک سے جڑے رہنا کا قرض اور فرض ہر اس پاکستانی پر ھے جو وطن عزیز کو اپنی ماں اور مقدم و مقدر سمجھتا ھے۔ ڈاکٹر سید صادق علی نے گزشتہ روز کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اپنی گفتگو میں ڈاکٹر سید صادق علی نے جماعت اسلامی کے نئے میئر حافظ نعیم الرحمٰن کو مبارکباد دیتے ہوئے اور شکوہ کرتے ھوئے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمٰن اس قدر مصروف ہیں کہ کسی کو سلام کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتے ھیں اور نہ ہی کسی کے بہتر مشورے کو قبول کرتے ھیں، ان کی جماعت کا خاصہ رھا ھے کہ پاکستان مخالف سرگرمیاں قائم رھیں اسی سبب ان کی جماعت کی تربیت کا حصہ اور پختہ کردار منافقت در منافقت بن چکا ھے۔ انہیں اور انکی جماعت کو زبانی لفاظی کے علاوہ عملی مثبت اقدام کرنا شائد گراں گزرتا ھے، ڈاکٹر سید صادق نے مزید کہا کہ قائداعظم نے انکی پاکستان مخالف پالیسی کے سبب کبھی بھی انکی جماعت کو اچھا نہیں سمجھا۔ آج موجودہ دور میں جب پاکستان کے غداروں کا سیاسی جھرمٹ بن چکا ھے اور وہ اس ملک و قوم کو ناتلافی نقصان سے دوچار کررھے ھیں ان میں انکی جماعت کا بھی بڑا کردار ھے۔ ڈاکٹر صادق علی نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ جماعت اسلامی اور نئے امیر جماعت اسلامی جناب حافظ محمد نعیم صاحب کے متعلق غلط فہمی کا شکار ہیں تو ڈاکٹر صادق علی انکو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ان سے رجوع کریں ورنہ یہ غلط فہمی نہیں بلکہ حقیقت ہوگی۔ ڈاکٹر صادق علی نے متعدد بار حافظ محمد نعیم الرحمٰن کے اس نمبر پر (۔۔۔) واٹس ایپ کے ذریعے کئی پیغامات پاکستان کی خوشحالی کیلئے بھیجے لیکن جواب نا دارد رھا ۔۔۔۔۔!!




