اہم خبریںپاکستان

جے یو آئی کا اراکین قومی اسمبلی کے تحفظ کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اراکین قومی اسمبلی کے تحفظ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کارکن تھوڑی دیر بعد سندھ ہاؤس روانہ ہوں گے، جہاں غنڈہ گردی ہوگی وہاں ہمارے کارکن دفاع کے لئے موجود ہوں گے، غنڈوں کے جھتے پولیس کی نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کئے جارہے ہیں۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے، راولپنڈی، اسلام آباد کے کارکن فوری طور پر اسلام آباد پہنچ جائیں، اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر ہو گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You