اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل اور دیگر پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، عمر ایوب خان، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر دیں۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، عمر ایوب خان، زرتاج گل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ملزمان کے خلاف ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس شیخ رشید، عمر ایوب خان، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں۔عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 8 نومبر تک مؤخر کر دی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You