اہم خبریںپاکستان

جیل سے پیشگوئی کر رہا ہوں، حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے۔عمران خان

جیل سے پیشگوئی کر رہا ہوں، حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے۔عمران خان

9 مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں میں صرف اور صرف پاکستان کیلئے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 9  مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں، میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیں، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا،شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ڈالا پہنچ جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی، میرے پاس بہت وقت ہے ، ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You