
پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
جہلم: یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم 21 رمضان المبارک کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو




ریسکیو 1122 جہلم یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم 21 رمضان المبارک کے موقع پر تمام تر وسائل کے ساتھ ہائی الرٹ ہے۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ضلع بھر کے تمام ریسکیورز کو ہائی الرٹ رہنے کی اور کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم 21 رمضان المبارک کے دن کسی بھی طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اور اس حوالے سے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں جو کہ امام بارگاہوں اور شہر کے مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ریسکیو ٹیمیں یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم 21 رمضان المبارک کے حوالے سے نکالے جانے والے مختلف جلوسوں کو ایمرجنسی کور بھی فراہم کرے گا ۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔




