اہم خبریںجہلم

جہلم : گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

جہلم : گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق، ایس ڈی او آرکیالوجی عمران احمد، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف سمیت متعلقہ ایکسینز نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے اجلاس میں سکول ایجوکیشن سیکٹر اور نندنہ فورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں سکول ایجوکیشن کی 6 سکیموں میں سے 5 مکمل ہو چکی ہیں، چھٹی سکیم پر کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹیریل اور ریٹ لسٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے کچہری کالج میں انڈر گریجویٹ بلاک کی تعمیر کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے قلعہ نندنہ کی تزئین و آرائش اور باغاں والا گاؤں میں ہونے والے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر معیاری طور پر کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت مکمل کریں، اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You