اپپسما ضلع جہلم کے وفد کی ملک افتخار کی صدارت سی ای او ایجوکیشن معروف حسین سے

اپپسما ضلع جہلم کے وفد کی ملک افتخار کی صدارت سی ای او ایجوکیشن معروف حسین سے ملاقات
یکساں نصاب تعلیم اور موجودہ صورت حال میں تعلیمی اور پرائیویٹ سکولز سیکٹرز کے مسائل پر سی ای او کو آگاہ کیا گیا
جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے وفد نے ملک افتخار کی صدارت سی ای او ایجوکیشن معروف حسین سے ملاقات کی ۔ اس اہم ملاقات میں یکساں نصاب تعلیم اور موجودہ صورت حال میں تعلیمی اور پرائیویٹ سکولز سیکٹرز کے مسائل پر سی ای او ایجوکیشن کو آگاہ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف حسین نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پرائیویٹ سکولز کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ہی حکومتی پالیسیز کو ماننے اور یکساں نظام تعلیم پر تعاون کرنے پر ملک افتخار حسین کا شکریہ ادا کیا۔



