باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کا قلعہ نندنہ اور تاریخی باغانوالہ گاؤں کا دورہ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایکسین بلڈنگ اور ایس ڈی او آرکیالوجی عمران بھی موجود تھے۔ ایکسین بلڈنگ اور ایس ڈی او آرکیالوجی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور بہتر کوالٹی میٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا جہلم میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جہلم کو ملکی اور عالمی سطح پر سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے دورے کے موقع پر آر سی سی روڈ اور قلعہ نندنہ ہائیکنگ ٹریک پر پیدل سفر کر کہ معائنہ بھی کیا۔

رپورٹ:دانش شاہ کرائم رپورٹر جہلم



