اہم خبریںجہلم

محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں میں امروز:

محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمود احمد شاہ DSP صدر سرکل نے تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمد نواز DSP سوہاوہ سرکل نے تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمد سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل نے تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں متعلقہ SHOs تھانہ جات، انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

سرکل افسران نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر سرکل افسران نے موقعہ پر احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سرکل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جائے گا۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You