
جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری 2 منشیات فروش ملزمان سمیت 3پتنگ فروش ملزمان گرفتار
ملزمان سے 15 لیٹر شراب، 205 پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ، الگ الگ مقدمات درج

ایس ایچ او سٹی اور انچارج چوکی کینٹ نوید افضل نے منشیات فروش سمیت 2 پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا
منشیات فروش ملزم حیدر سے 5 لیٹر شراب جبکہ پتنگ فروش ملزم زین سے 100 پتنگیں اور ملزم خاور سے 50 پتنگیں برآمد ،
جبکہ ایس ایچ او صدر بدر منیر نے منشیات فروش سمیت پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا،
منشیات فروش ملزم فیصل سے 10 لیٹر شراب اور پتنگ فروش ملزم فرقان سے 55 پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس ڈی پی اوز




