
جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ۔

تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا ملز م رابیل کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمدملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔ تھانہ سٹی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نا معلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزم کی قبضہ سےچوری شدہ موبائل آئی فون 7 پلس مالیتی108000برآمد ، مزید تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 28/23 بجرم 456/380 اور مقدمہ نمبر 33/23 بجرم 381A کا نامعلوم ملزم کو جدید سائنٹیفک بنیادوں پر ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم دلاور حسین کے قبضہ سے ہنڈا 125 اور تین لاکھ مالیت کا سینٹری کا مسروقہ مال برآمد کر لیا مزید تفیش جاری

تھانہ کالا گجراں پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ، پتنگ فروش ملزم گرفتار ،ملزم دریاب کے قبضہ سے 25 عدد پتنگیں اور چرکھڑی برآمد ،مزید تھانہ کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان بلال اور علی کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ ملزم یوسف کے قبضہ سے آہنی مکا برآمد ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ، تھانہ کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 21/23 بجرم 375A/292 کے دو ملزمان محمد کاشف اور جہانگیر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ،جبکہ مقدمہ نمبر 24 مورخہ19-01-2023 کو اغوا ہونے والے بچے کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار پر ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے بازیاب کر لے ورثاء کے حوالے کر دیا
تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 4 عدد بوتل شراب ولا یتی اور پسٹل 9MMمعہ راونڈز برآمدم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج دوسری جانب تھانہ سول لائن کے محافظ سیکڑ 6 نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 793/22 بجرم 471/468/406/420 تھانہ صدرکے نامزد ملزم اسد حفیظ کو گرفتار کر کے تھانہ صدر کے حوالے کر دیا مزید تفتیش جاری
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم عرفان کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد اور ملزم عدنان کے قبضہ سے 527 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ، دوسری جانب تھانہ دینہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے آہنی مکا برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج
تھانہ صدر پولیس کی کارروائی ، اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد موبائل فون اور تین ہزار نقدی برآمد ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
21-01-2023
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



