جہلم میں سانحہ نو مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ہے ریلی نکالی گئی پاک فوج کے سربراء اور شہداء
جہلم میں سانحہ نو مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ہے ریلی نکالی گئی پاک فوج کے سربراء اور شہداء کی تصایروں پر پتیاں نچھاور کی گئیں ملک کی سلامتی کےلیے دعا اور شہداء کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی
ایک سال پہلے نو مئی کو ملک بھر میں پیش آنے والے سانحہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کےلیے جہلم کے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن جہلم خافظ اعجاز جنجوعہ کی قیادت میں چھاونی چوک تک ریلی نکالی گئی سینکڑوں افراد ریلی میں شریک تھے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور تمام پاکستانی شہداء کےلیے دعائے خیر اور فاتحہ خوانی کی گئی
شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ۔ سلامتی اور تحفظ کی ضامن ہے ملک دشمن عناصر نو مئی کو پاک فوج کو کمزور کرکے اپنے ناکام مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں نو مئی کو انتشاری ٹولے نے پاک فوج کی املاک اور شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر دہشت گردی کی ہے ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے



