جہلم (ملک وسیم اختر) مہنگائی کی بدترین صورتحال اور غیر یقینی معاشی حالات

جہلم (ملک وسیم اختر) مہنگائی کی بدترین صورتحال اور غیر یقینی معاشی حالات نے نہ صرف شہریوں بلکہ کاروباری طبقے کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ ٹیکسوں کی بھر مار اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے کاروبار کرنے والے افرادکوبھی مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے، جبکہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی خریداری کی قوت میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف کاروباری شخصیتات نے اخبار نوسیوں سے خصوصی گفتگو کےدوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسز بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے تاجروں کے لیے کاروبار کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ موجودہ حالات میں سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے معیشت کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ صنعت کار اور تاجر مسلسل نقصان اٹھا رہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے باعث ان کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے بحران اور معاشی پالیسیوں میں عدم استحکام نے نہ صرف کاروباری طبقے بلکہ پوری قوم کے لیے خطرات پیدا کر رکھے ہیں۔ اگرحکومت نے فوری طور پر اقدامات نہ کیے تو معیشت کی یہ گراوٹ طویل مدتی مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ 



