جہلم (ملک وسیم اختر) دریائے جہلم راولپنڈی سے لاہور جانے والا پل خستہ حالی کا شکار

جہلم (ملک وسیم اختر) دریائے جہلم راولپنڈی سے لاہور جانے والا پل خستہ حالی کا شکار ، کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خطرہ ، جی ٹی روڈ دریائے جہلم پر قائم پل خستہ حالی کی وجہ سے ایک بڑے خطرےکی علامت بنتا جارہاہے۔ پل کی بوسیدہ حالت نہ صرف روزمرہ سفر کرنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے بلکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے۔ جہلم اور سرائے عالمگیر کے مکینوں نے وزیراعظم پاکستان چیرمین این ایچ اے ممبر قومی اسمبلی راجہ بلال اظہر کیانی اسٹیشن کمانڈر چکلالہ، ایم این اے سے دریائے جہلم جی ٹی روڈ راولپنڈی سے لاہور سائیڈ پر موجود پل کی مرمت کے لیےاقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ھے
جہلم کے شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ دریائے جہلم پل جی ٹی روڈ سے گزرنے والےلوگوں کے لیے آمد و رفت محفوظ ذریعہ ہے لیکن جی ٹی روڈ راولپنڈی سے لاہور سائیڈ کی مخدوش حالت حکومتی نااہلی اور منتخب این ایچ اے انتظامیہ کی عدم توجہی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ پل پر بننے والے گڑھے اور دراڑیں کسی بھی وقت تباہی کا باعث بن سکتی ہیں مسافروں کا کہناہے کہ پل کی موجودہ حالت کےباوجود، این ایچ اے حکام نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کی۔ پل پرتعمیر حفاظتی دیواریں بھی تاحال تعمیر نہیں کی جاسکیں جس کی وجہ سے پل پر سے پیدل چلنے والوں کومشکلات کاسامنا ہے
جی ٹی روڈ سے گزرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے انتخابات سے قبل وعدے کرتے ہیں،لیکن جب ان وعدوں کو پورا کرنے کاوقت آتا ہے، تو ان کی ترجیحات کوئی اور منصوبے ہوتے ہیں 



