جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہر اور گردونواح کےشہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہر اور گردونواح کےشہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جو کہ نا قابل برداشت ہے ، حکومت کا جب دل چاہتاہے کبھی بجلی کبھی گیس اور کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر۔ دیتی ہے ، حکومت مہنگائی ختم کر کے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی توباعزت طریقے سے گھر چلی جائے ، حکومتی وزراء اور ممبران کی شہ خرچیاں کم نہیں ہوتیں ممبران کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ھے ممبران کی عیش وعشرت کا بوجھ عوام پر ڈال دیاگیا ہے ، حکومت کو چاہئے امیرزادوں کاسوچنے کی بجائے غریب عوام کا سوچیں مہنگائی کم کریں اور وطن عزیز کی غریب عوام کو ریلیف دیں تا کہ عوام کی مشکلات کم ہو سکے 



