اہم خبریںسوہاوہ

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،گیس ری فلنگ کی لوکل فیکٹری چلانے والے 03ملزمان

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،گیس ری فلنگ کی لوکل فیکٹری چلانے والے 03ملزمان گرفتار،گیس ری فلنگ اسٹیشن قبضہ میں لے لیاگیا،

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان گل بہار،محمد ارشد اور سمندر خان کو گرفتار کرلیا،

ملزمان چکوال موڑ کے قریب بڑے پیمانے پر LPG گیس سکول وینز کے سلنڈروں اور کمرشل استعمال کنندگان کو ری فل کر کے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال رہے تھے ،جس پر سوہاوہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی LPG فلنگ اسٹیشن قبضہ پولیس میں لے لیا،

ملزمان کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمات درج،

غیر قانونی گیس ری فلنگ انتہائی مہلک ہے ، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثےکا سبب بن سکتی ہے ، شہری اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کی خاطر LPG سلنڈر نصب شدہ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کریں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You