جہلم

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم گرمی کی آمد کے ساتھ ہی مضر صحت مشروبات کی ریڑھیاں سج گئیں

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم گرمی کی آمد کے ساتھ ہی مضر صحت مشروبات کی ریڑھیاں سج گئیں ناقص مضر صحت مشروبات کی فروخت شروع مشروبات میں استعمال کیا جانیوالا پانی پینے کے قابل نہیں ہوتا، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران خاموش شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے پر شہری پیاس کی شدت کو کم کرنے کےلیے مشروبات کااستعمال کرتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر سمیت ضلع بھر کی سڑکوں کے دونوں اطراف اندرون شہر کے چوک چوراہوں اور بازاروں میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کے مقامی طور پر تیار کیے گئے مشروبات کی فروخت جاری ہے جہاں سے ہر عمر کے لوگ مشروبات کااستعمال کرکے گرمی کی شدت کو کم کرتے دکھائی دیتے ہیں، متعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائیاں نہیں کی جارہی جبکہ ان مشروبات میں مختلف رنگ اور کیمیکلز شامل کئے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ بازاری مشروبات ہیپاٹائٹس اور پیٹ کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، ابلا ہوا پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے تا کہ گرمی کا احساس کم ہو اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You