جہلم (ملک وسیم اختر) انتظامیہ کی خاموشی میرج ہالز مالکان نے وزیراعلی پنجاب کے احکامات ون ڈش

جہلم (ملک وسیم اختر) انتظامیہ کی خاموشی میرج ہالز مالکان نے وزیراعلی پنجاب کے احکامات ون ڈش کی پابندی ہوا میں اڑا دی ، متوسط طبقہ پریشان ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھرمیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات ون ڈش پر عائد پابندی عملا ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے میرج ہالز مارکیز میرج گارڈنز شادیوں کی تقریبات میں انواع و اقسام کے کھانوں کے پیسے وصول کرکے دیدہ دلیری کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ کھانوں کی اس بھر مار نےمتوسط اور غریب طبقے کے لیے بیٹے یا بیٹی کی شادی ایک کٹھن امتحان بنادیا گیاہے۔ اجکل شادیوں کا سیزن پورے عروج پر ہےاور شہر سمیت ضلع بھر کے شادی ہالزمیرج ہالز مارکیز میں روزانہ کی بنیاد پرتقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ لیکن قانون کی موجودگی کے باوجودون ڈش پر عملدرآمد نہ ہونے سے معاشرتی ناہمواری اور دکھاوا عروج پر پہنچ چکا ہے۔ شادیوں میں چکن مٹن دنبہ مچھلی سٹیم بیف بریانی، قورمه، کباب، چائنیز، مٹھائیاں، فاسٹ فوڈ، آئسکریم اور مشروبات سمیت درجنوں اقسام کے کھانے پیش کیے جا رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف امیر طبقہ قانون کی سرپرستی میں نمود و نمائش میں مصروف ہے، وہیں متوسط اور غریب طبقہ شدید ذہنی دباو کا شکار ہے۔ شہر کی سماجی رفاعی فلاحی شہری تنظمیوں کے عمائدین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے مالکان اور انکی سرپرستی کرنے والے زمہ داران کے خلاف کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیا ہے




