جہلم

جہلم(ملک وسیم اختر) چیرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت

جہلم(ملک وسیم اختر) چیرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت، زبان اور رسم و رواج دنیا کی قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے، پگڑی اور ہمارے لباس، پہناوے دنیامیں ہماری شناخت کا ذریعہ ہیں، 14-اپریل کے دن کو منانے کا مقصد اپنی روایات کو اپنانا اور آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے اور انہیں بتانا ہے کہ ہماری ثقافت ہمارا فخر اور مان ہے، چوھدری عابد محمود نے کہا کہ 14 اپریل کو پنجابی ثقافت دن کے طور پر منانا بہت اچھی بات ہے، پنجابی ثقافت کے ساتھ ساتھ سندھی اور بلوچی، پختون، کشمیری ، گلگت سمیت ملک بھر کی ثقافت بھی اجاگر کرنے کی اچھی روایت ہے، پنجاب کی ثقافت ہمارا فخر، پہچان اور شان ہے اور اس دھرتی کی کوکھ سے پھوٹنے والے خوب صورت ثقافتی رنگوں کی آبیاری اور اس کے تہذیبی ، سماجی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، چوھدری عابد محمود نے مزید کہا کہ ہر سال اس دن کو منانے کا مقصد پنجابی ثقافت کی ترویج کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو پنجابی زبان علم و ادب، تہذیب اور ثقافتی خزانوں سے روشناس کرانا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ پنجابی زبان ہماری شناخت اور سرمایہ ہے اور ہمیں ایک سچا پاکستانی اور پنجابی ہونے پر فخر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You