جہلم (عبدالرحمن قادری )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد تنویر کا موقف سامنے اگیا

جہلم (عبدالرحمن قادری )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد تنویر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کے لیے مجموعی طور پر سات کاؤنٹرز مکمل طور پر فعال ہیں، نہ کہ ایک کاؤنٹر جیسا کہ بعض خبروں میں تاثر دیا گیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک کاؤنٹرز فال ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد تنویر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا موقف دیا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹوٹل سات کاؤنٹرز ہیں او پی ڈی کے لیے دو میل اور دو فیمیل کاؤنٹرز،ایک گائنی کاؤنٹر،
ایک بچگانہ وارڈ کا کاؤنٹر
اور ایک ایمرجنسی وارڈ کاؤنٹر شامل ہے۔یہ تمام کاؤنٹرز روزانہ صبح سے دوپہر دو بجے تک معمول کے مطابق کام کرتے ہیں، دو بجے کے بعد او پی ڈی میں فلٹر کلینک اور ایمرجنسی کاؤنٹر فعال رہتا ہے رات اٹھ بجے کے بعد فلٹر کلینک کاؤنٹر بند ہو جاتا ہے ہے اور صرف ایمرجنسی کاؤنٹر فعال رہتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین روز سرکاری تعطیلات ہونے کے باعث او پی ڈی بند رہی، جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ یہ رش کسی بدانتظامی کا نتیجہ نہیں بلکہ تعطیلات کے دوران مریضوں کا دباؤ ایمرجنسی پر منتقل ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا۔
ڈاکٹر زاہد تنویر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سول ہسپتال کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے بعد ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم کا مؤقف سامنے آنا ضروری تھا تاکہ حقائق عوام کے سامنے واضح کیے جا سکیں اور غلط تاثر کا ازالہ ہو




