گجرات ( عبدالرحمن قادری )مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، سجادہ نشین دوازدہم

گجرات ( عبدالرحمن قادری )مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، سجادہ نشین دوازدہم دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف کا ایک سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ سابق ایم پی اے چوہدری طاہر ہنڈلی کے گھر آمد، مرحومہ کی فاتحہ خوانی، مریدین و معززین سے ملاقاتیں
مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، سجادہ نشین دوازدہم دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف نے سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران آپ سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت چوہدری طاہر ہنڈلی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ تشریف لائے۔
اس موقع پر حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری نے چوہدری ارمغان سبحانی اور چوہدری رضا سبحانی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی فرمائی اور مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی خصوصی دعا کی۔مرشدِ وقت کی آمد پر وکلاء برادری، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ مریدین اور چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور رہنمائی و دعاؤں سے مستفید ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری نے دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات، اخلاقِ حسنہ، صبر، رواداری، باہمی محبت اور اتحاد و یگانگت کے فروغ پر زور دیا۔ شرکاء نے مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے علاقہ کے لیے باعثِ برکت قرار دیا



