
جہلم : (رانا نوید الحسن)سابق ایم پی اے جہلم و پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری ندیم خادم کی ڈیرہ چوہدری غضنفر میں منعقدہ تقریب میں شرکت ،تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
چوہدری ندیم خادم کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان نے جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا، تاریخ ان کو جھوٹے، ناکام، کرپٹ اور بد زبان شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔انہوں کا کہنا تھا کہ عوام نے آٹا چینی دوائی اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، اور وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے، اسلام، جمہوریت اور مغربی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں، مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کر اخلاق، اصولوں اور نظریات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا، بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، کرپشن اور ہر محاذ پر ناکامیوں کے ریکارڈ عوام بھول سکتے ہیں نہ ہی پاکستان، تاریخ انہیں جھوٹے، ناکام، کرپٹ ترین اور بد زبان ترین شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔



