اہم خبریںجہلم

جہلم : وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس فیز ٹو کے مقابلے

جہلم : وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس فیز ٹو کے مقابلے کے نتائج کی تیاری شروع کردی گئی،

اس سلسلے میں 3 رکنی ٹیم ڈائریکٹر پنجاب لوکل کونسل اکیڈمی نجیب اسلم کی سربراہی میں جہلم پہنچ گئی،کلین اینڈ گرین مقابلے کے لئے نامزد جہلم سمیت ملک کے36 شہروں کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی ویری فکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ڈیٹا ویری فکیشن کے بعد مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے شہروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر لوکل کونسل اکیڈمی نجیب اسلم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود ڈوگر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کا فیز ٹو15مارچ2021 کو لا نچ کیا گیا تھا جو 15ستمبر2021 تک جاری رہا ۔جس کے پانچ بنیادی ستون تھے جن میں بشمول پینے کا صاف پانی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، شجرکاری، لیکوئڈ ویسٹ منیجمنٹ وحفظان صحت اور سینیٹیشن پر وگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کہ کلین اینڈ گرین پروگرام سے ماحول میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع کو 45 کروڑ ، دوسری پوزیشن میں 25 کروڑ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع کو 15 کروڑ کا سٹی ڈویلپمنٹ پیکج دیا جائے گا۔ بعدازں 3 رکنی ٹیم نے نجیب اسلم کی سربراہی میں شہر کے مختلف سکولز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، پیٹرول پمپس سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You