جہلم

جہلم (جرار حسین میر ) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا چہلم جلوس کے روٹ کا دورہ، ڈی پی او نے

جہلم (جرار حسین میر ) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا چہلم جلوس کے روٹ کا دورہ، ڈی پی او نے سیکورٹی پر بریفنگ دی ۔

تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم شہر میں منعقد ہونے والے شہدا کربلا کے جلوس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جلوس کے لائسنس داروں اور سیکورٹی اداروں کے ہمراہ روٹ کا دورہ کیا اور جلوس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او ناصر باجوہ نے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی جبکہ سی او میونسپل کمیٹی مبارک علی نے انتظامی معاملات پر آگاہی دی ۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ چہلم کے جلسوس کے لیے تمام انتظامات فوری مکمل کئے جائیں بارشی موسم کی وجہ سے نکاسی آب کا کام خاص طور پر بروقت مکمل ہونا چاہیے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You