پنڈدادنخان

جہلم : ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں متحرک "سعدی گینگ

جہلم : ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں متحرک "سعدی گینگ” کے 02 ملزمان گرفتار،چھینی گئی نقدی،پرس،موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سعدی گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے قبضہ سے 26 ہزار روپے نقدی،موبائل فون ،پرس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 02 عدد پسٹلز 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی،

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیاجائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You