اہم خبریںجہلم

جہلم : الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ضلع جہلم میں عید الاضحی سے پہلے 100 خاندانوں

جہلم : الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ضلع جہلم میں عید الاضحی سے پہلے 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کہ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عید جیسے تہواروں میں ہمیں معاشرے کے مستحقِ افراد کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع کی پہچان ایسے ہی صاحب ثروت افراد سے ہوتی ہے، باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ کار خیر کے کاموں میں اپنی حیثیت کے مطابق بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ اس مقدس مذہبی تہوار پر ہم بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحقین کاخاص خیال رکھیں

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You