
جہلم : خدمت آپ کی دہلیز پر موسم برسات شجرکاری مہم کے چھٹے روز گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کالاگجراں میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر تھے، اس کے علاؤہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وقار شاہ اور کالج کے طلبہ اور پروفیسر صاحبان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد حمزہ بیگ سوسائٹی کے تعاون سے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر موسم برسات شجرکاری مہم کے چھٹے روز کالج میں 400 سے زائد پودے لگائے گئے ہیں، کالج انتظامیہ ان پودوں کا خیال رکھے گی ان کو پانی دے کر پروان چڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مون سون کے دوران پانچ میانواکی طرز کے فاریسٹ لگائے جائیں گے جس میں سے آج دوسرا میانواکی فاریسٹ کالج کی حدود کے اندر لگایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ ہر شہری کم ازکم ایک پودا ضرور لگائے، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی نرسری کے اندر عوام الناس کے لیے سبزیڈز ریٹ پر پودے موجود ہیں جو کہ عوام کو دو روپے کے حساب سے ملے گا۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کا کریڈٹ حکومت، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کو جاتا ہے اور یہ نسلوں تک یاد رکھی جانے والی ایک تقریب ہے جس میں پودےپروان چڑھیں گے اور اس کے پھل اس کے بیچ پرندوں کیڑوں مکوڑوں کی خوراک کا ذریعہ بنیں گے، اس کے علاوہ یہ ماحول کی بہتری کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



