
جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے قصابوں نے جانوروں کی نسل کشی شروع کر دی ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
قصاب پابندی کے باوجود سرعام مادہ جانوروں کو زبحہ کرکے شہریوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کر رہیے ہیں شہریوں کی اعلی حکام سے نوٹس لےکر کاروائی کرنے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق جہلم کی پرائس کنٹرول کمیٹی نے بیف گوشت کا ریٹ فی کلو 700 روپے اور مٹن کا فی کلو ریٹ 1500 روپے مقرر کر رکھا ہے لیکن جہلم کے قصابوں نے انتظامیہ کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ کو نظرانداز کر دیا ہے بیف کا گوشت 1000 روپے سے 1200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹن کا گوشت 2200 سے 2500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے اس کے علاوہ قصاب نر جانوروں کی بجائے مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کر رہیے ہیں جس سے جانوروں کی نسل کشی کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لےکر فوری کاروائی کا حکم جاری کریں



