اہم خبریںپاکستان

جہانگیر ترین کی سیاست میں انٹری، سینیٹ انتخاب سے پہلے دوبارہ متحرک

فیصل آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سینیٹ الیکشن سے قبل ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ذاتی جہاز پر اڑان بھری اور اہم دورے پر فیصل آباد پہنچے۔

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ جہانگیر ترین ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں، سینیٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے۔

فيصل آباد سے حکومتی ايم اين اے خرم شہزاد سے بھی جہانگير ترين کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد کی بيٹی کی شادی جو 25 فروری کو طے ہے پر انھیں پیشگی مبارکباد دی۔ جہانگیر ترین کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You