انٹرنیشنل

ایلون مسک کا ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے لاکھوں ڈالر اُڑانے کا اعلان

امریکی ارب پتی شخص ایلون مسک کا صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے لاکھوں ڈالر اڑانے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا، سٹار لنک اور ایکس کے بانی ارب پتی امریکی شخص نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دینے کا وعدہ کرو اور لاکھوں ڈالر انعام پاؤ۔

ایلون مسک نے روزانہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آئین اور ٹرمپ کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کر یں، 10 لاکھ ڈالر حاصل کریں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے وعدہ نبھاتے ہوئے ریاست پنسلوینیا میں پہلے ووٹر کو 10 ڈالر کا چیک دیا، ایلون مسک کی لاٹری سے انعام جیتے والا پہلا ووٹر اپنا نام سن کر حیران رہ گیا۔

امریکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ ایلون مسک صدارتی انتخابات کی سوئنگ ریاستوں کے ووٹرز میں روزانہ یہ رقم تقسیم کریں گے، خوش نصیب ووٹر کا انتخاب قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You