انٹرنیشنل

جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی،سابق بھارتی آرمی چیف جنگ بھڑکانے کی باتوں پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔

جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی،سابق بھارتی آرمی چیف جنگ بھڑکانے کی باتوں پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔

جنگ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے، جس طرح عوامی سطح پر بھرپور جنگ پر اکسانے کی کوشش کی گئی وہ افسوسناک ہے۔جنرل منوج نروانے

ممبئ(نمائندہ ریحان انصاری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروانے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگ بھڑکانے کی باتوں پر برس پڑے۔جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے کہا کہ جنگ کوئی بالی وڈ کی فلم نہیں ہوتی، جنگ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے، جس طرح عوامی سطح پر بھرپور جنگ پر اکسانے کی کوشش کی گئی وہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ سے سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں بالخصوص بچوں پر ہولناک نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے جتنا ممکن ہو جنگ سے گریز کرتے ہوئے پُر امن مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You