انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کے آرمی چیف پر بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت حراست میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے گزشتہ ماہ ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا تھا مگر اسی روز پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیئے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کر دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You