اہم خبریںپاکستان

جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی لازمی قرار

جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی لازمی قرار۔

سیاسی جماعتیں 5 دن میں جنرل نشستوں پرمرد اورخواتین امیدواروں کی فہرست جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی لازمی قرار دے دی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کیلئے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی لازمی ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیاسی جماعتیں 5 دن میں جنرل نشستوں پرمرد اورخواتین امیدواروں کی فہرست جمع کرائیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You