اہم خبریںپاکستان

جنرل ضیاء کی وجہ سے مسلط لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے۔بلاول بھٹو زرداری

جنرل ضیاء کی وجہ سے مسلط لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے۔بلاول بھٹو زرداری

عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے ہیں انہیں ان کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ این اے 127 لاہور میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ لاہورکسی بزنس مین کا ہے نہ کسی کھلاڑی کا، لاہور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہے، ہم الیکشن لڑنےکے لیے کہیں اور نہیں عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، لاہور سے اپنا رشتہ جوڑنے کے لیے واپس آیا ہوں، 90 کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔
 بلاول کا کہنا تھا کہ عوام 8 فروری کو تیر  پر ٹھپہ لگائیں، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، لاہور میں مفت علاج کی سہولت دیں گے،لاہور والوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو تنخواہیں دگنی کردیں گے، پیپلزپارٹی 3 نسلوں سے غربت اور  بیروزگاری کا مقابلہ کرتی آرہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کہاں لکھا ہےکہ ایک ہی شخص کو پہلی بار، دوسری بار، تیسری بار  اور چوتھی بار وزیراعظم منتخب کرنا ہے، یہ سمجھتے ہیں ہمیں مار مار کر ڈرا سکتے ہیں تو  یہ ان کی غلطی ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم کیوں  آئے ہیں؟ میں پوچھتا ہوں یہ کیوں آئے ہیں یہ جنرل ضیا ءالحق کی وجہ سے شہر میں مسلط ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم شہر میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ  سے سیاست کر رہے ہیں، ہمیں نہ پٹواریوں کی ضرورت ہے اور نہ کسی اورکی ضرورت ہے، آپ کی ضرورت ہے، آپ سے وعدہ ہے 10 نکات پورے کرکے غربت کا مقابلہ کروں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You