جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ نصیر احمد آرائیں کا دورہ لندن

جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ نصیر احمد آرائیں کا دورہ لندن



دورے کے دوران نصیر احمد آرائیں کے اعزاز میں میاں چنگیز شفیع آرائیں پڑپوتا میاں محمد شفیع آرائیں بانی انجمن آرائیاں پاکستان کی جانب اجویر روڈ لندن میں بہترین اشائیہ کا اہتمام کیا گیا
لندن : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
نصیر احمد آرائیں جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ کے اعزاز میں میاں چنگیز شفیع
آرائیں پڑپوتا میاں محمد شفیع آرائیں بانی انجمن آرائیاں پاکستان کی جانب سے اجویر روڈ لندن کے ریسٹورنٹ میں بہترین اشائیہ کااہتمام کیاگیا اشائیہ کے دوران نصیر احمد آرائیں نے انجمن آرائیاں سندھ کی کارکردگی رپورٹ بیان کی انجمن آرائیاں سندھ کی رپورٹ کو میاں چنگیز شفیع آرائیں نے خوب سرایا اور کہا کہ انجمن آرائیاں سندھ آرائیوں کی واحد تنظیم ہے جو سندھ بھر میں فلائی کام کر رہی ہے میاں چنگیز شفیع آرائیں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن ہے کہ آرائیوں کو انجمن آرائیاں کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں اور اس سلسلے میں دسمبر میں سندھ کا دورہ کرونگا گا اور انجمن آرائیاں سندھ کہ مرکزی آفس میں عہدہداران سے ملاقات کرونگا اور انجمن آرائیاں سندھ کی زیر نگرانی کراچی سمیت سندھ بھر میں چلنے والے فلاحی اداروں کا بھی دورہ کرونگا، میاں چنگیز شفیع آرائیں نے جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ نصیر احمد آرائیں کو فلاحی کاموں میں اپنا مکمل تعاون کی یقین دہانی کاروائی، نصیر احمد آرائیں نے میاں چنگیز شفیع آرائیں کی جانب سے بہترین اشائیہ کا اہتمام کرنے پر اور انجمن آرائیاں سندھ کی جانب سے فلاحی کاموں میں اپنا بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا



