خیبرپختون خواہ

جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی

گورنر راج کی بازگشت، جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع نے میڈیا سے گفتگو کر ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہوگا۔

عبدالواسع نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے، جماعت اسلامی گورنر راج کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر نے کہا کہ امیر مقام کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے، منتخب حکومت اور اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You