خیبرپختون خواہ

جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بہرہ مند خان تنگی

جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بہرہ مند خان تنگی

سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔معروف سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے معروف سینئیر سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز کو موثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سہولیات کاروں کے خاتمے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کریں اور دہشتگردی اور انتہا پسندی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ سینیئر سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جرآت کے ساتھ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جو قابل تعریف ہے سیکورٹی فورسز بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا سدباب کر رہی ہے۔ دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You