اہم خبریںپاکستان

جسٹس (ر) مقبول باقر کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت

سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

اپنے پیغام میں جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ میں مصروفیت اور ذاتی وجوہات کی بنا پر سپریم کورٹ کا حصہ نہیں بن رہا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نیک نیتی سے یہ کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان کا یہ اقدام 100 فیصد آئینی اور قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ جب چیف جسٹس بنے تھے تو انہوں نے مجھ سے اس بارے میں بات کی تھی، چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے سپریم کورٹ کا بہت وقت ضائع ہو گیا ہے۔

جسٹس (ر)مقبول باقر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، اس التوا کو ختم کرنے کے لیےایڈہاک ججز کی تقرری کی جا رہی ہے، جسٹس طارق مسعود کھوسہ ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل انتہائی قابل اور ایماندار ججز ہیں۔

واضح سے جسٹس طارق مسعود کھوسہ ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل پہلے ہی ایڈ ہاک ججز بننے پر اپنی رضا مندی ظاہر کرچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You