سندھ

جدہ: نواز شریف کی عمرہ و روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد مسلم لیگی عہدیداران سے ملاقات

جدہ: نواز شریف کی عمرہ و روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد مسلم لیگی عہدیداران سے ملاقات

جدہ : (اسٹاف رپورٹ) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے عمرہ کی ادائیگی اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد پاکستان روانگی سے قبل جدہ میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان سے مختصر ملاقات کی۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) جدہ کے سرپرست اعلیٰ مسعود احمد پوری، چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر، ملک بلال، سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں، چیئرمین مسلم لیگ (ن) جدہ ریجن میاں رضوان الحق، صدر جدہ ریجن عمر مسعود پوری سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔

اس موقع پر شرکاء نے سابق وزیر اعظم کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور پارٹی امور، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ کارکنوں نے آزاد کشمیر میں بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران کارکنوں نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کی سیاست کی داعی رہی ہے، جسے عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں اور عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور دوست ملک سعودی عرب کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی تعاون مزید مستحکم ہو سکے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے پارٹی قیادت کے ساتھ اپنی وابستگی اور ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You