سندھ

جب لیگل ایڈ سوسائٹی کے سنگ، بکھرے کرسمس کے رنگ، تو پھر انسانیت مُسکرا اُٹھی!

شہید بینظیر آباد (اسٹاف رپورٹر) لیگل ایڈ سوسائٹی کی جانب سے مسیحی برادری کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے تحت کرسمس کی خوشیوں کو سیلیبریٹ کیا گیا۔ خاص طور پر ننھے، مُنے بچے پروگرام کی تیاریوں میں صبح سے ہی مصروف نظر آئے، لڑکیوں نے چھوٹی، چھوٹی رنگ برنگی چوڑیاں، تو لڑکوں نے اپنی پسند کا کرُتا اور ٹی شرٹ پہنی۔

دوسری جانب لیگل ایڈ سوسائٹی کے ماجد علی، معظم جتوئی، دانش شاہ، کائنات بُریو، ایاز علی اور نعمان مقبول پروگرام میں شرکت کے لیے انسانیت کے جذبے سے سرشار تھے۔

پھر جب سب نواب شاہ کے سیونتھ ڈے ایڈوینٹسٹ چرچ پہنچے تو پھر تو ہر جانب خوشیاں ہی خوشیاں بکھری نظر آئیں، پاسٹر الیاس اختر نے دعا سے پروگرام کی ابتدا کی، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، پھر پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا، کیک کاٹا گیا، جسے بچوں نے خوب مزے سے کھایا، کرسمس کے گیت گنگنائے، ملّی نغموں کی گونج نے سماں سا باندھ رکھا تھا، بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے اور معصومانہ انداز میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

لیگل ایڈ سوسائٹی کی جانب سے بچوں کو گفٹس دیے گئے اور پسماندگی کا شکار بیوہ خواتین میں "کپڑوں” کا خوبصورت تحفہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر مسیحی برادری نے لیگل ایڈ سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی اس کاوش کو دل سے سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You